چین کی دعوت پرسی پیک کمیٹی کے سینیٹ ممبران 5 روزہ دورہ پر چین روانہ

چین کی دعوت پرسی پیک کمیٹی کے سینیٹ ممبران 5 روزہ دورہ پر چین روانہ

کوئٹہ ( آن لائن )حکومت چین کی دعوت پر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ،سینیٹر تاج حیدر،سینیٹر میر کبیر محمد شہی ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سمیت سینیٹ کے دیگر اراکین 5روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پرسینیٹ کی پاک چین اقتصادی راہداری کمیٹی کے ممبران سینیٹر تاج حیدر ،سینیٹر عثمان خان کاکڑ ،سینیٹر سراج الحق ،سینیٹر وزیرخٹک ،سینیٹر نہال ہاشمی،سینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،سینیٹر داؤدخان اچکزئی،سینیٹر میر کبیر محمد شہی بیجنگ روانہ ہوگئے،اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران سینیٹ کی سی پیک کمیٹی کے ممبران چین کے مختلف شہروں کے دورے ،اعلیٰ حکومتی عہدیدران سے ملاقاتیں اور مختلف وزارتوں ومحکموں کے حکام سے پاک چین دوستی اور سی پیک کے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

حکومت چین

مزید : صفحہ آخر