اندراج مقدمہ کی درخواست ،ایس ایچ او سمن آباد سے رپورٹ طلب

اندراج مقدمہ کی درخواست ،ایس ایچ او سمن آباد سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر سما عت، عدالت نے ایس ایچ او سمن آباد سے رپورٹ طلب کر لی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او سمن آباد درخواست گزار کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج نہیں کر رہے ہیں،ملزم اختر کا مدعی کے ساتھ زمین کے تنازع کاکیس سول عدالت میں زیر سماعت ہے،ملزم کی جانب سے مدعی کوکیس کی پیروی سے منع کیا جا رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
،مدعی کی جانب سے ملزم کے خلاف تھانہ سمن آباد میں درخواست بھی دی گئی تھی مگر پولیس کی جانب سے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -