شہباز شریف دھرنا مظاہرین سے سنجیدہ مذاکرات کریں، محمودالرشید

شہباز شریف دھرنا مظاہرین سے سنجیدہ مذاکرات کریں، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہاں بھی اسلام آباد جیسے حالات پیدا کرنے جا رہی ہے، دھرنا مظاہرین سے سنجیدہ مذاکرات کیوں نہیں کئے جاتے، اجلاس کو ایک دن چلانے کے بعد پہلے چار دسمبر اور اب غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مسائل کو حل کرنے کے بجائے طول دے رہی ہے جیسے فیض آباد میں کیا گیا اور پھر اسکے نتائج پورے ملک نے بھگتے۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں56کمپنیوں میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں سمیت اہم صوبائی امور پر بحث ہونا تھی لیکن حکومت دھرنے کی آڑ میں کرپشن اور مالی بدعنوانی جیسے اہم معاملات کو چھپا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت بھی گمشدہ ہو گئی، ایک ہفتے میں اجلاس طلب نہ کیا گیا تو اپوزیشن اسمبلی کی سڑھیوں پر دھرنا دی گی ۔ انہوں نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر مسئلہ کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور دھرنا مظاہرین سے سنجیدہ مذاکرات کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -