آج تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کادن ہے،رفیق رجوانہ

آج تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کادن ہے،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عیدمیلاد النبی ؐ کے با برکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے کیونکہ آج کے روز رب ذوالجلال نے وجہ کائنات حضرت محمدؐ کی پیدائش کا دن رکھا ہے ۔آج کے دن سلام ہواس ذات ؐپر جسے رب اللعالمین نے رحمۃاللعالمینؐ بنا کر بھیجا ہے ، سلام ہو اُس ذات با برکات پر جس نے جہالت کے اندھیروں کو خدا کے نور سے منورکر دیا ،جس نے توحید کے پیغام سے بُت پرستی کے تصور کو ہمیشہ کے لیے زائل کر دیا ۔ جس نے خدا کی واحدنیت کے پیغام سے پسی اور مظلوم انسانیت کو علم و آگہی کا شعور دیا ۔اسلام کے عالمگیری پیغام کو عمل کے ذریعے اس طرح پیش کیا کہ رب دو جہاں نے آپ کو پورے جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین ؐبنا کر بھیج دیا ہے۔ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ نبی آخرالزماںؐ کے اُسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر شامل کرنا ہے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں سرخروہوسکیں۔ہمیں نبی ؐکی محبت کو ایمان کا بنیادی حصہ بنانا ہے تا کہ ہم صحیح اورسچے مسلمان ہونے کے حقدار کہلا سکیں ۔ خوف خدا ،انسانیت کی بھلائی ، خوش خلقی ،احساس ذمہ داری ،محبت اور اخوت ہی آپ سرکار ؐ کے پیغام کا بنیادی حصہ ہیں۔رُخِ مصطفیؐ ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ نہ ہماری بزم خیال میں، نہ دکانِ آئینہ ساز میں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -