نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر

نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں،عوام نے نواز شریف کی جبرا نا اہلی کو تسلیم نہیں کیا،عوام کا ووٹ آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ ( ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پایا، دھشت گردی میں کمی کی ، سی پیک دیا، کراچی کی روشنیاں لوٹائیں ، بلوچستان کو قومی دھارے میں لائے اورجدید انفرا سٹرکچر قائم کیا۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ھمیشہ ترقی اور خوشحالی کی منزلوں کو چھوا ،نواز شریف کے سامنے ہر وقت پاکستان اور عوام کا مفاد رہتا ہے ،نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔مسلم لیگ ( ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے ۔

مزید : صفحہ آخر