پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا مظاہرہ

پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا مظاہرہ

بارسلونا ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسی سیکٹر میں 1/30 کے قانون کے نفاذ اور اس شعبہ میں ملٹی نیشنل کمپنیز کا راستہ روکنے کیلئے سپینش کمیونٹی کے ساتھ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے میڈرڈ میں مظاہرے میں حصہ لیا۔مظاہرین کی بڑی تعداد نے بارسلونا سے میڈرڈ تک کا سفر ٹیکسیوں ،بسوں اور ٹرین میں کیا۔ دیگر شہروں سے بھی مظاہرین کی بہت بڑی تعداد نے میڈرڈ کے اس احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کاتالونیا میں لاگو کئے جانے والے آرٹیکل 155 کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم ماریانو راخوئی سے مطالبہ کیا کہ جس طرح آئین کی دفعہ 155 پہ عمل کروایا جا رہا ہے اسی طرح ٹرانسپورٹ (ROTT ) کے قانون 1/30 پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔بارسلونا کے ٹیکسی ڈرائیور محمد عمیر آصف کے مطابق پاک ٹیکسی کے جلوس کی قیادت صدر محمد اقبال ،سیکرٹری جنرل سید جنید شاہ اور ایگزیکٹو ممبرز شہبازاحمد کھٹانہ اور تجاوز وڑائچ نے کی۔

مزید : صفحہ آخر