خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام تک ملتوی

خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست کی سماعت پیٹیشنر کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو جسٹس حامد فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے درخواست گزار عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی۔ عثمان ڈار کے سینئر وکیل کے نائب وکیل بنچ کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت میں جواب الجواب جمع کرایا۔قبل ازیں خواجہ آصف نے اپنے وکیل راشدین نواز کے ذریعے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا اور عائدالزام کو مسترد کر دیا۔ اپنے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ نے کہا عثمان ڈار نے ان سے 13ء کے انتخابات میں شکست کھائی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے اقامہ کی بنیاد پر درخواست دائر کی ہے، جواب کے مطابق مدعا علیہ کی کامیابی کو سپریم کورٹ اور الیکشن ٹربیونل میں بھی چیلنج کیا گیا تھا اور وہ درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں۔

مزید : صفحہ آخر