مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،ملاقات میں پارٹی ارکان اسمبلی کے استعفوں اوردسمبرمیں جنوبی پنجاب کے دوروں سمیت اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال۔نوازشریف کا ناراض پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو منانے کا ٹاسک سردار ایاز صادق،خواجہ سعدرفیق اور پرویز رشید پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کو تفویض۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی،جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،آصف کرمانی اور دیگر رہنما شامل تھے، ملاقات میں ناراض لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت ہوئی،اجلاس میں رواں ماہ جنوبی پنجاب کے دوروں سمیت اہم ملکی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ناراض ارکان اسمبلی اور رہنماء مسلم لیگ(ن) کا حصہ ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

مسلم لیگی کمیٹی

مزید : صفحہ اول