جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی بروند میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی بروند میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی بروند میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی بروند میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رہنما ولی جان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

5 افراد جاں بحق

مزید : صفحہ اول