اسلام آباد ہائیکورٹ ، ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر 14دسمبر کو طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ ، ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر ...
 اسلام آباد ہائیکورٹ ، ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر 14دسمبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو دی جانے والی ضمانت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی دائر درخواست پر محمد صفدر کو 14 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کو ضمانتی مچلکوں پر کیپٹن (ر)محمد صفدر کی رہائی کے احکامات کا اختیار حاصل نہیں اور یہ اختیار صرف ہائیکورٹ کو حاصل ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ضمانت کی منسوخی چاہتے ہیں تو پھر ہمیں انہیں طلب کرنا ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 14 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
نیب/کیپٹن(ر)صفدر

مزید :

صفحہ اول -