پٹرول 1.48ڈیزل 1.36روپے فی لٹر مہنگا ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ

پٹرول 1.48ڈیزل 1.36روپے فی لٹر مہنگا ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو ...

لاہور،اسلام آباد ( خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے آج یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ،پٹرول کی قیمت میں 1روپے 48 پیسے بڑھانے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 77روپے 47پیسے فی لیٹرہو گئی ہے ۔ ڈ یز ل کی قیمت میں ایک روپے36پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 85روپے95پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 3روپے12پیسے اضافے کے بعد 52 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔مٹی کاتیل 4روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر سے شروع ہو گیا ہے۔ ایل پی جی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیاہے اور اوگرا کی منظوری کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 400 روپے تک فروخت ہورہاہے جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیاہے اور ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضا فہ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے اس سے سب سے زیادہ رکشہ ڈرائیور متاثر ہوگا جس پر 19 دسمبر کو ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے اس حوالے سے ڈسٹر ی بیوشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان کھوکھرنے کہاہے ایل پی جی کی قیمتوں کوکنٹروو ل نہ کیاگیاتو ایل پی جی کی قیمت 300 روپے فی کلو پہنچ سکتی ہے جس سے ایل پی جی مافیاحکومتی کارکردگی پر پانی پھیر سکتا ہے، وزیر اعظم کونوٹس لیناچاہیے ۔دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فیصل آباد ،سیالکوٹ اور قصور سمیت 20شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 120روپے فی کلو ہے جبکہ میرپورخاص ،عمرکوٹ نواب شاہ اور جام شور میں 145فی کلومیں فروخت ہوگی ۔

پٹرول مہنگا

مزید : صفحہ اول