اخبارات کے اشتہارات کی اگلے ہفتے ادائیگیاں ہو جائینگی :مریم اورنگزیب

اخبارات کے اشتہارات کی اگلے ہفتے ادائیگیاں ہو جائینگی :مریم اورنگزیب

ا سلام آ باد (آن لائن )وزیر اعظم نے اخبارات کے اشتہارات کی مد میں پچھلی اور موجودہ ادائیگیوں کیلئے تمام سمریوں پر دستخط کر دئیے ہیں اور اگلے ہفتے اخبارات کو ادائیگیاں ہو جائیں گی ، کوشش کی جا رہی ہے پرنٹ میڈیا خصوصاً اے پی این ایس کے ممبر اخبارات کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں یہ باتیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اے پی این ایس کی اسلام آباد ، راولپنڈی کمیٹی کے وفد سے ملا قا ت میں کہیں جس کی قیادت کمیٹی کے چیئر مین خوشنود علی خان نے کی ،انھوں نے کہاحکومت اور خاص طور پر وزارت اطلاعات ایسے ا قدا ما ت کر رہی ہے کہ جن کے نتیجے میں اخبارات کسی مالی بحران کا شکار نہیں رہیں گے ، ہمیں خوشی یہ ہے کہ پرنٹ میڈیاخبروں اور تجزیوں میں غیر جانبدار اور چیزوں کو اصل شکل میں پیش کر رہا ہے ۔ اے پی این ایس کے ممبر اخبارات کے مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹ الاٹ کرنے کی سمری جلد بھیج دی جائے گی ۔ روزنامہ ’’ صحافت و دوپہر‘‘ کے ڈیکلریشن کی منسوخی اور پرنٹر کا ڈیکلریشن تبدیل نہ کئے جانے کا عمل افسونا ک ہے ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں ہم نے یہ معاملہ وزارت داخلہ میں بھی اٹھا رکھا ہے خوشنود علی خان کیخلاف مقدمے کا اندراج قابل مذ مت ہے اور ہماری پالیسی نہیں کہ ہم الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کیخلاف انتقامی کاروائیاں کریں ہم آزادی صحافت کے کل بھی قائل تھے اور آ ج بھی قائل ہیں ۔ملاقات میں چیئر مین فیڈرل کمیٹی،عنایت اللہ خان نیازی(ڈیلی پیٹریاٹ) ، محسن بلال(روزنامہ اوصاف)،وسیم احمد ( ڈ یلی عوام)،امتیاز احمد بٹ(ڈیلی خبریں)،زاہد ملک (ڈیلی الاخبار)،رخسانہ صولت سلیمی ( و یکلی نکھار)،دانش افتخار (روزنامہ احسا س ) ، طاہر اویس(ڈیلی ڈان)،طاہر مغل(ڈیلی نوائے پاک)،مخدوم ارشد حسین(ڈیلی جرات راولپنڈی)،گوہر زاہد ملک (ڈیلی پاکستان او بز ر و ر)،انصار بھٹی (منتھلی سنٹرلائن)شریک ہوئے ۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول