سردار انبیا ؐ آئے

سردار انبیا ؐ آئے

آج محبوب کبریاؐ آئے

آج سردار انبیاؐ آئے

خلقِ گمراہ کی رہبری کے لئے

آج بے مثل رہنما آئے

آج اُفتادگاں یہ کہتے ہیں

دستگیر ان کے ،آسراء آئے

جھولیاں خالی جو بھریں سب کی

آج وہ پیکرِ سخا آئے

آج کا دن ہے جاں فزا کیسا

جب مسیحاؐ، لئے دوا آئے

سب جہانوں کے واسطے رحمت

آج کے دن شۂ دنیٰؐ آئے

ختم جن پر ہوئی نبوت ہے

آج پیغمبرِ خداؐ آئے

عاصیوں پر ہے شکرِ رب واجب

شافعِ ساعتِ جزا آئے

مانگو الیاس آج جو چاہو

وہ سخیؐ حامی ء گدا آئے

جسٹس(ر) محمد الیاس

مزید : ایڈیشن 1