انسانوں کی اسمگلنگ اور غلامی کا خاتمہ ضروری ہے، جرمن چانسلر

انسانوں کی اسمگلنگ اور غلامی کا خاتمہ ضروری ہے، جرمن چانسلر

آبد جان( آن لائن ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ اور غلامی کا خاتمہ ممکن بنایا جانا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین اور افریقہ کی کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افریقہ سے یورپ آنے والے افراد کو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت آبد جان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مہاجرین کا معاملہ سرفہرست رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر