وینزویلین صدر نکولس مادورو 2018ء کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے خواہاں

وینزویلین صدر نکولس مادورو 2018ء کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (آن لائن) وینزویلا کے صدر نکولسن مادورو سال 2018ء کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے خواہاں ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلین نائب صدر تاریک الایسانی نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی اٹھارہ ریاستوں کی گورنر شپ ہے جبکہ ہمیں میونسپلٹی اکثریت بھی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی اسمبلی کے ہاتھوں میں بھی اکثریت حاصل ہے اور خدا کی مدد اور عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں بھی ہم اپنے بھائی نکولس مادورو کو شاندار کامیابی دلوائیں گے۔
انہوں نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن رہنما امریکی صدر ٹرمپ کی کٹھ پتلیاں ہیں وہ امریکی سفارتخانوں کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں ۔#/s#

مزید :

عالمی منظر -