سعودی ہواباز بلیک لسٹ نہیں، عودی ائیرلائنز

سعودی ہواباز بلیک لسٹ نہیں، عودی ائیرلائنز

ریاض( آن لائن ) سعودی عربین ائیرلائنز کے اعلیٰ عہدیدار کیپٹن ثامر الخویطر نے کہا ہے کہ لائسنس کے باعث سعودیہ کا کوئی بھی ہوا باز بلیک لسٹ نہیں ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس حوالے سی سعودی اخبارات اور ویب سائٹ پر گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست نہیں کہ سعودی عرب کے 60 ہواباز لائسنس کی تجدید نہ کرانے کے باعث بلیک لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ سعودی فضائی کمپنی کے عہدیدار نے واضح کیا کہ لائسنس کے باعث کوئی بھی ہوا باز بلیک لسٹ نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر