حماس قیادت سے ملاقات ، سوئس سفارت کاروں کے غزہ داخلے پر پابندی عائد

حماس قیادت سے ملاقات ، سوئس سفارت کاروں کے غزہ داخلے پر پابندی عائد

مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسرائیل نے حماس کی قیادت سے ملاقات کرنے پر سوئس سفارت کاروں پر تاحکم ثانی غزہ کی پٹی میں داخلے پر پابندی عاید کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے یہ حکم جاری کیا جس کے بعد سوئس سفارت کار اسرائیلی علاقے سے گذر کر غزہ کی پٹی کی جانب نہیں جاسکیں گے۔ایک اسرائیلی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ جب تک (سوئس حکام کی جانب سے) وضاحت نہیں کر دی جاتی،اس وقت تک یہ حکم برقرار رہے گا۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے یہ اطلاع دی کہ سوئس سفارت کاروں کو غزہ سے دور رکھنے کا فیصلہ ان کی وہاں عوامی نوعیت کی ملاقاتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے اور ان کی حماس کی ویب سائٹ پر تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر