ایران نے بلغاریہ کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا

ایران نے بلغاریہ کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا

تہران ( آن لائن ) ایرانی حکام نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جانے والے بلغاریہ کے وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کی وزیر خارجہ ایکاٹرینا زخاریوا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طیارے کوایرانی فضائی حدود سے گزرنے سے روکا گیا، اس میں بلغاریہ کے وزیراعظم اور سرکاری وفد کے ارکان سوار تھے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے ابتدا میں اجازت دیدی تھی تاہم فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کے بعد اجازت واپس لے لی گئی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ طیارہ مجبوراً ترکی کی فضائی حدود سے ہو کر سعودی عرب پہنچا۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آخر سفارتی اجازت نامہ جاری کرنے کے بعد ایرانی حکام نے پابندی کیوں لگائی۔ بلغاریہ کے حکام نے صوفیا میں ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو بلا کر اس معاملہ پر وضاحت طلب کی ہے۔

مزید : عالمی منظر