بھارتی کر کٹ بورڈکا سالانہ اجلاس آج ہو گا

بھارتی کر کٹ بورڈکا سالانہ اجلاس آج ہو گا

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کا سالانہ اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں بھارتی ٹیم کے 2019 سے 2023 تک فیوچر ٹورز پروگرام، سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کیرالا کے بی سی سی آئی پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوی اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی منسوخی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچز پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر کوچی ٹسکر کیرالا فرنچائز کو معطل کیا تھا تاہم سی جے آئی لاہوتی کی سربراہی میں قائم ثالثی پینل نے معطلی کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی