نواز شریف پارٹی صدارت کیس، اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی

نواز شریف پارٹی صدارت کیس، اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی پارٹی صدارت کے خلاف دائر4 درخواستوں پر سماعت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر اسی نوعیت کی درخواستوں کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔ عوامی تحریک کے وکیل مخدوم نیاز انقلابی اورپاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔عوامی تحریک کے وکیل نے بتایا کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کی ہے ۔ ہائیکورٹ 4 دسمبر کو کیس سنے گی ۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک اس کیس کوملتوی کر دیتے ہیں ۔ کیس کی سماعت ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

علاقائی -