کراچی ،تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

کراچی ،تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت د ے دی ہے ۔ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کہ تبدیلی کی جدوجہد میں کراچی کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، ٹھپہ مافیا و چائنا کٹنگ پارٹی کراچی کی عوام سے مخلص نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں 25 دسمبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔اجازت ملنے پر جاری اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کے روز باغ جناح میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے
، 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ تاریخی ہوگا۔

مزید :

علاقائی -