بھارت الزامات کے ثبوت نہیں دیتا،دہشتگردوں کے اڈے پاکستان نہیں افغانستان میں ہیں:وزیر اعظم عباسی

بھارت الزامات کے ثبوت نہیں دیتا،دہشتگردوں کے اڈے پاکستان نہیں افغانستان ...

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس میں پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہ گاہوں کے حوالے سے امریکی الزام مسترد کردیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سوچی پہنچ گئے جہاں غیر ملکی میڈ یا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہیں ،ہم اپنے ملک میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد حملے افغانستان سے کیے جاتے ہیں ،پاکستان سے نہیں ،ہم نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے اڈوں کی نشاندہی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لیے مذاکرات کرنے ہونگے ،اس کام کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیا ر ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دو بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات کو سبو تاژ کیا گیا۔بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف الزامات لگاتا ہے ،ثبوت نہیں دیتا۔دریں اثنا غیر ملکی جریدے کے ساتھ انٹرویومیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کررہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول