عید میلاد النبیؐ آج مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

عید میلاد النبیؐ آج مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام سے منائی ...

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز)پاکستان سمیت د نیابھر میں آج عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبہ اور انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، شہرو دیہات بقعہ نور بن گئے‘ہر طرف سے درودوسلام کی روح پرورصدائیں بلند۔تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ دارالحکومت مظفر آباد سمیت صوبائی دارلحکومتوں میں21,21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ تمام سرکاری عمارات پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جائیں گے۔عیدمیلاالنبیؐ جلوس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگا رہی ہیں۔ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور دیگر عمارتیں سجا دی گئیں، لاہور میں بھی خوب تیاریاں کی گئیں۔ گلی کوچے اور مساجد اس خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔جشن عید میلادالنبی ؐکی تیاریاں کراچی میں بھی پورے عروج پر ہیں۔ سبز پرچموں، سبز ملبوسات ، سبز چوڑیوں اور چمکتی دمکتی لائٹوں والے بیجز بھی خوب خریدے گئے۔پشاور میں بھی جشن ولادتِ رسول منانے کی تیاریاں کی گئیں۔ عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کی محافل میں نبی آخرالزماںؐکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیے جارہے ہیں۔

عید میلادالنبیؐ

مزید : کراچی صفحہ اول