پنجاب کالج بہاول پور میں مقابلہ حسن قرأت اور نعت خوانی

پنجاب کالج بہاول پور میں مقابلہ حسن قرأت اور نعت خوانی

لاہور(پ ر)پنجاب کالج بہاول پور میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت کا انعقادربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ اس حوالے سے بھی انتہائی مبارک ہے کہ اس میں ایک ایسی عظیم ہستی کا دنیا میں ورود سعود کیا جس کی آمد ہی کی وجہ سے تخلیق کائنات بنی۔ اس حقیقت کے پیش نظر پنجاب کالج بہاول پور میں آج حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کالج کے طلبہ نے اپنی بھر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پور شرکت سے یہ ثابت کر دیا کہ حضور اکرم نبی محترمﷺ ہمارے ایمان کا ایک احسن جزو ہیں۔ اس مقدس تقریب کے مہمان خصوصی معروف رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر تھے۔ جبکہ مفتی عبدالرحمن نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی ۔ یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اس بار انفرادی مقابلوں کے بجائے مختلف ہاؤسز کے مابین مقابلے کرائے گئے۔ جن میں آول آنے والے طالب علموں نے شرکت کی منصفین کے نتائج کے مطابق مقابلہ حسن قرآت میں اقبال ہاؤس کے اویس فرید نے اول‘ سرسید ہاؤس کے حافظ عبدالرحمن نے دوئم جبکہ ٹیپو ہاؤس کے حافظ فہد احمد نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح نعت خوانی کے مقابلوں میں ٹیپو ہاؤس کے محمد طلحہ پہلے‘ صلاح الدین ہاؤس کے عاطف جمیل دوسری اور ابن سینا ہاؤس کے ہارون بہار تیسرے نمبر پر آئے۔ کامیاب ہونے طالب علموں کو بالترتیب 5000‘3000‘2000روپے کے انعامات دیے گئے۔اس موقع پر مفتی عبدالرحمن نے حضور اکرمؐ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ذات مبارک سے محبت کرنے کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ان کی سنت پر عمل پیرا ہو کر اپنی کامیابیوں کی راہوں کو روشن کریں۔ اسی طرح گذشتہ روز عمل پیرا ہو کر اپنی کامیابیوں کی راہوں کو روشنی کریں۔ اسی طرح گزشتہ روز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات نے محفل نعت خوانی کا اہتمام کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے رومی ہال میں کیا گیا

مزید : ملتان صفحہ آخر