الیکشن ایکٹ کی دفعات 202، 204معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس روز میں جواب طلب کر لیا

الیکشن ایکٹ کی دفعات 202، 204معطل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس روز میں جواب طلب ...

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 202 اور 204 معطل کردیں‘الیکشن ایکٹ کی شق 202 کے تحت سیاسی جماعتوں کو فی کس 2 لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی‘ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 202 کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا اور درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ جسٹس عمر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ چار سیاسی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون ‘ الیکشن کمیشن‘ ڈی جی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ چو دھری حامد ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ ترمیم آئین کی شق 17 سے متصادم ہے۔ ہر پارٹی پر دو لاکھ روپے اور دو ہزار ارکان کی تفصیل جمع کرانا لازم ہے۔ آئینی طور پر نئی ترمیم غیر قانونی ہے۔ شق 202 سیاسی پارٹی کی تعریف سے متصادم ہے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : کراچی صفحہ اول