خصوصی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے‘ گورنر پنجاب

خصوصی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے‘ گورنر پنجاب

ملتان( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ہمیں اچھی آبیاری اور بہترین تعلیم سے آراستہ کر کے ان کو معاشرے کا مفید کار آمد شہری بنانا ہے۔جنوبی پنجاب کے سپیشل بچوں کے تمام تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات اور آلات(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

فراہم کئے جائیں گے۔ ان میں نئی عمارتوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ‘فرنیچر کی فراہمی اور تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرناشامل ہیں۔ سپیشل بچوں کا ہمارے اوپرقرض ہے ہم سب نے مل کر اس قرض کو اتارنا ہے۔ سپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کو مثالی بنائیں گے اور تعلیم مکمل کرنے والے سپیشل بچوں کو ملازمتیں دلانے کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کر کے ان کو مختلف شعبوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ایسے سپیشل بچے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی پیٹرن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن خالد محمود، ڈپٹی کمشنر ملتان، خواجہ جلال الدین رومی، ملک آصف رفیق رجوانہ، سید اعجاز احمد، علی فاروق سینئر منیجر ایچ آر سن رائز نگ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن لاہور ، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن فرحت حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل بچوں کے سکولوں میں ایسا سٹاف رکھا جائے جن میں جاب کے ساتھ ساتھ خدمت کا جذبہ بھی موجود ہو سیکرٹری ایجوکیشن خالد محمود نے بتایا کہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی عمارت کی تعمیر کا بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ اس ادارے کے لئے ایک مزید بس ، فرنیچر اور دیگر سامان بھی جلد خرید لیا جائے گا اور اپ گریڈہونے سے اس ادارے میں سپیشل بچوں کی تعداد 300تک ہوجائے گی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ ، ایکسئین بلڈنگ نے بھی خطاب کیا گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر محمد اکبر سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چلڈرن ہسپتال کے معاملات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب خٹک بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر