عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک کیلئے ’’اعتماد‘‘ کا ملتان میں قائم سب سنٹر تبدیل

عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک کیلئے ’’اعتماد‘‘ کا ملتان میں قائم سب سنٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) ’’اعتماد‘‘ کمپنی نے عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کے لئے ملتان میں قائم سب سنٹر کی لوکیشن تبدیل کر دی۔ سب سنٹر کو بہاولپور روڈ سے ختم کر کے نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم وہاڑی روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اعتماد کمپنی کا سب سنٹر بہاولپور روڈ پر کنٹینر میں قائم کیا گیا تھا جبکہ اب نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم وہاڑی روڈ پر اس کے لئے باقاعدہ بلڈنگ لے لی گئی ہے۔ علاوہ ازیں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
’’اعتماد‘‘ کمپنی نے جنوبی پنجاب میں سب سنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جھنگ میں کراؤن پلازہ نواز چاؤن بالمقابل چرچ گراؤنڈ، رحیم یار خان میں پل دڑی سانگھی ابو ظہبی روڈ جعفر آباد موڑ میں سب سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اعتماد کی جانب سے اسلامآباد، کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں مین سنٹر جبکہ ملتان، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ساہیوال میں سب سنٹر بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ’’اعتماد‘‘ کمپنی کے پاکستان بھر میں موجود دفاتر 4 دسمبر بروز سوموار سے ایک بار پھر آپریشنل ہو جائیں گے اس سلسلہ میں سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 4 دسمبر کے بعد اپنی بائیو میٹرک کرائیں بصورت دیگر انہیں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 45 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر زائرین کو بائیو میٹرک کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اعتماد