زکریا یونیورسٹی میں تشدد کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج

زکریا یونیورسٹی میں تشدد کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد کے ...

ملتان (کرائم رپورٹر)الپہ پولیس نے زکریا یونیورسٹی میں تشدد کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مہر بلال نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پولیس کو درخواست دی کہ 31 اکتوبر کو وہ عثمان، خلیل اور جعفر کے ہمرا ہ عثمان کی کینٹین پر کھانا کھانے گیا تو وہاں پرملزمان برکت، آکاش وغیرہ ان کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے تین اہلکار بھی تھے ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئے دریں اثنائمیر علی نے الپہ پولیس کو درخواست دی کہ وہ عائشہ ہال کے سامنے موجود تھا کہ ملزمان نوید، عثمان، ناصر اور نوید وغیرہ آگئے انہوں نے اسے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔پولیس نے 22افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر