160ڈکیتی،چوری اور نوسربازی کی مختلف ورادتیں ‘شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

160ڈکیتی،چوری اور نوسربازی کی مختلف ورادتیں ‘شہری لاکھوں روپے مالیت کے ...

ملتان(کرائم رپورٹر)160ڈکیتی،چوری اور نوسر بازی کی مختلف ورادتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کے علاقے میں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دو ڈاکووں نے ناصر سے 77 ہزار روپے چھین لئے شاہ رکن عالم کالونی میں عارف اور گلگشت پولیس کے علاقے میں زاہدسے موبائل فون چھین لیا گیا پرانا شجاع آباد روڈ پر چار نوسربازوں نے ظفر اقبال سے 70 ہزار روپے ہتھیا لئے گلگشت پولیس کے علاقے سے شاہد، شیر محمد اور علی کے موبائل فون چوری کر لئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے سے دلشاد کی موٹرسائیکل، مظہر کا موبائل فون، الپہ پولیس کے علاقے میں ساجد کے گھر سے 30 ہزار روپے مالیت کا سامان، دہلی گیٹ کے علاقے سے مشتاق احمد کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے صدیق کا رکشہ اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں یعقوب کے ٹرک سے 50 ہزار روپے مالیت کی بیٹریا ں چوری کر لی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر