قندیل بلوچ قتل کیس‘ پولیس کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا پرسماعت 18 دسمبر تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی)سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں چالان جمع کرانے کے لئے پولیس کی جانب سے مزید(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
مہلت کی استدعا پرسماعت 18 دسمبر تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں گزشتہ روزسماعت پر تھانہ مظفر آباد کے تفتیشی افسر آصف شہزاد کی جانب سے چالان جمع کرانے کے لئے مزیدمہلت دینے کی استدعاکی گئی جس پر سماعت ملتوی کرنے کاحکم دیاگیاہے۔اس موقع پرمقدمہ میں گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز کوپولیس کی جانب سیعدالت میں پیش کیاگیانیز ضمانت پررہاملزم عبدالباسط اور محمد اسلم شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملتوی