برائٹ فیوچر ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس کا ایک اور ملزم کراچی سے گرفتار

برائٹ فیوچر ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس کا ایک اور ملزم کراچی سے گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹنے والے ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹرکے ایک اور مرکزی ملزم کوکراچی سے گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان حکام کو متعدد شہریوں نے دفتر میں پیش ہو کر درخواستیں دیں کہ شاہ رکن عالم کالونی میں قائم (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

برائیٹ فیوچر ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹر کے دفتر کے مالک عبدالرؤف اور اس کے ساتھیوں نے 300سے زائد شہریوں سے اڑھائی کروڑ سے زائد رقم،پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لے کر دبئی بھجوانے کا وعدہ کیا تھا جواب دو ہفتے بعد دفتر سے تمام عملہ غائب ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ایکشن لیتے ہوئے دفتر سیل کرکے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی تھی اور ملزمان کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے گزشتہ روز ایف آئی اے حکام کو مخبر نے اطلاع دی کہ برائیٹ فیوچر ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹر کا ایک مرکزی ملزم عمران خان ولد زمان خان کراچی میں اپنے ساتھی توقیر اختر کے پاس رہائش پذیر ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ایس ایچ او ممتاز قریشی،سب انسپکٹرخالد محمو دگجر کی سربراہی میں کراچی میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جس سے 300سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان کے انکشاف اور شہریوں کے بیانات کی روشنی میں گینگ کے دیگر ارکان جو کے راولپنڈی میں مقیم میں جن کے پاس بھی شہریوں کے سفری دستاویزات سمیت بھاری رقوم موجود ہے کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم راولپنڈی روانہ کر دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر