تونسہ بیراج اراضی کرپشن کیس پر نیب ملتان سے 21 دسمبر کو ریکارڈ طلب

تونسہ بیراج اراضی کرپشن کیس پر نیب ملتان سے 21 دسمبر کو ریکارڈ طلب

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکور ٹ ملتان بینچ نے تونسہ بیراج اراضی کرپشن کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب ملتان (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سے 21 دسمبر کوریکارڈ طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم غلام صدیق نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ نیب کی جانب سے تونسہ بیراج کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں درخواست گذارکوبلاجوازطورپر ملوث کرکے گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ اس کودی گئی اراضی حکومت کی جانب سے میرٹ پر الاٹ شدہ ہے اوروہ اس کی لیز بھی اداکر رہا ہے اس لئے درخواست گذارکوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔

اراضی کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر