4 افرادحادثٖات کی بھینٹ چڑھ گئے‘ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

4 افرادحادثٖات کی بھینٹ چڑھ گئے‘ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

خانیوال، لودھراں، دائرہ دین پناہ، کبیروالا (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا خانیوال سے نمائندہ پاکستان اور بیورونیوز کیمطابق نواحی گاؤں 79/15-L کا رہائشی محمدامجد اپنی بیوی کے ساتھ ملتان سے اپنے گاؤں جارہا تھا کہ اس کی موٹرسائیکل کا ٹرالر سے تصادم ہوگیا جس سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیا(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

۔ جبکہ ریسکیو آفس کے قریب بھی ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 50 سالہ خورشید جاں بحق جبکہ وسیم شدید زخمی ہوگیا دونوں متاثرہ مریضوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے طبی امداد کے لیے ضلعی ہسپتال خانیوال داخل کروادیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق آ د م وا ہن کے قر یب ٹر ا لر کی زد میں آ کر مو ٹر سا ئکل سو ا ر عبد ا للہ جا ں بحق ہو گیا ا طلا ع ملنے پر تھا نہ صد ر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی دائرہ دین پناہ سے سے نامہ نگار کیمطابق نواحی علاقہ تونسہ موڑپر رات گئے ڈالہ کی ٹکر سے محلہ گانمن شاہ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار کاشف ریاض موقع پرجانبحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی غلام اکبرشدیدزخمی ہواجسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں داخل کرادیا گیاڈالہ ڈرائیورڈالہ سمیت فرارہوگیا۔کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی علاقہ پل رانگو پر شوہر آصف نے اس وقت اپنی بیوی زاہدہ پر تیز دھار چھری سے حملہ کردیا جب وہ گھر میں کام کاج کر رہی تھی آصف کے پے در پے وار کے نتیجے میں زاہدہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ آصف اور زاہدہ کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی اور زاہدہ مخدوم پور کی رہائشی جبکہ آصف نکھٹو تھا زاہد اکثر اپنے شوہر سے کام کاج کرنیکا تقاضا کرتی تھی اور اس وجہ سے کئی بار روٹھ کر میکے بھی جا چکی تھی پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کردی ہے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر