عوامی نمائندے اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوام کی بات نہیں کرتے‘ جمشیددستی

عوامی نمائندے اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوام کی بات نہیں کرتے‘ جمشیددستی

کروڑ لعل عیسن (نمائندہ پاکستان ) عوامی راج پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 262 ملک محمد طارق کھیڑا نے کروڑ میں جلسہ منعقد کیا جس میں خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید احمد دستی نے کہا کہ کروڑوں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے اسمبلیوں (بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

میں بیٹھ کر عوام کے حقوق کی بات نہیں کرتے تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کے محکوم بن چکے ہیں جنوبی پنجاب کا تمام بجٹ لاہور پر خرچ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بدترین حالات کا شکارہے جاگیرداروں نے ہیمیشہ غریبوں کا استحصال کیا ہے ملک کو لوٹا ہے مسلم لیگ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت کوئی ایک جماعت ایسی نہیں جو عوام کو برابری کا حق دے سکے عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگایا ہے لیکن وہی پرانے چور وڑیروں کو اپنی جماعت میں لیکر نیا پاکستان کیسے بنائیں گے انہوں نے کہا اس وقت پانی کی شدید قلت ہے اگر کالاباغ ڈیم بن جاتا تو پانی کا مسلہ بھی حل ہو جاتا اور سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سیلاب کی روک تھام ہوجاتی قیمتی زمینیں مکان وغیرہ دریا برد ہونے سے بچ جاتے لیکن ملک دشمن عناصر کالاباغ ڈیم بننے میں بڑی رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف 5کروڑ عوام کے لئے الگ صوبہ ھے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے صحیح نمائندے منتخب کرے جو غریبوں میں سے ہوں اور ان کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں انشاء4 اللہ 8 دسمبر سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کوٹ اددو جلسہ سے کروں گا اور لیہ میں بھی جلسہ کروں گا عوامی راج پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو ہے اور انشاء4 اللہ ان وڈیروں جاگیرداروں پر جھاڑو پھیر دیں گے جلسہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید احمد دستی کے حق میں نعرے لگائے اور تالیاں بجاتے رہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی ریاض حسین نظامی نے سرانجام دئیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر