اسلامی مالیاتی کمپنیوں کیلئے اکاؤنٹنگ اور آڈٹ کے تجویز کردہ شرعی معیارات شراکت داروں اور عوامی مشاورت کیلئے جاری کردیئے گئے
ملتان(نیوز رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
اسلامی مالیاتی اداروں کی عالمی تنظیم کے اسلامی مالیاتی کمپنیوں کے لئے اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ کے تجویز کردہ شرعی معیارات کو تمام شراکت داروں اور عوامی مشاورت کے لئے جاری کر دیا ہے۔مشاورت کے لئے جاری کئے گئے معیارات میں سکوک انوسٹمنٹ سے متعلقہ شریعہ معیار نمبر 17، ملکیت سے متعلق معیار نمبر 18 اور ایجنسی اور غیر منظور شدہ ایجنٹ کے کردار سے متعلق معیار نمبر 23 شامل ہیں۔ پاکستان کی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں شریعہ معیارت کی اہمیت کے پیش نظر، ایس ای سی پی کے شریعہ ایڈوائزری بورڈ نے مندرجہ بالا معیارت کو نافذ کرنے کی منظوری دی تھی۔ شریعہ بورڈ سے منظور کے بعد مذکورہ بالا معیارات کی کمیشن سے منظوری کے بعد عوامی مشاورت کے لئے جاری کر دیا گیا ہے۔