انسانی حقوق اور مساوات کا درس سب سے پہلے اسلام نے دیا‘ علماء
خانیوال (بیورو نیوز )رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو نرمی شفقت محبت اور اخوت کا درس دیا قرآن و سنت سے راہنمائی حاصل کرنے کی بجائے مسلمان مغرب کے لنڈا بازاروں کی طرف دیکھ رہے ہیں انسانی حقوق اور مساوات کا درس سب سے پہلے اسلام نے دیا مسلمان اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل کے اصول وضوابط کے پابند نہیں ہم صرف اور صرف قرآن و سنت کے پابند ہیں ان(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
خیالات کااظہار خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین جمعیت علماء اہلسنت کے امیرمولانا خواجہ محمد عبد الماجد صدیقی ممبر صوبائی امن کمیٹی مولانا محمد عباس اختر تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے چئیرمین مفتی خالد محمود ازہر جامعہ احسن العلوم کے مہتمم جمعیت علماء اہلسنت کے نائب امیر مفتی محمد زاہد نے جمعیت علماء اہلسنت کے زیراہتمام جامع مسجد کوثر صدیق اکبر روڈ جامع مسجد مدینہ مدینہ چوک جامع مسجد پرانا کارخانہ جامع مسجد قاسم شام کوٹ روڈ جامع مسجد عائشہ عظیم نگر میں سیرت النبی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے مولانا اقبال ساجد مولانا افضل عباس مولانا خرم شہزاد مولانا حفیظ اللہ مولانا محمد عمران انصاری مولانا ذوالفقار مولانا سیف اللہ شاہ مفتی سمیع اللہ معاویہ مولانا عبدالشکور مولانا عبدالغفور مولانا محمد معاویہ مہدی قاری محمد آصف رحیمی مولانا جنید بغدادی ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔