23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری

23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور عوامی مفاد میں 23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل محمد طارق ( ایس جی ۔ بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو محکمہ کھیل کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال ( پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ اعلیٰ تعلیم ، ڈپٹی کمشنر دیر پایان عطا ء الرحمان ( پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت مسز روبین حیدر بخاری ( پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ( ایچ آر ڈی ونگ ) اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر دیر پایان ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمان افضل آفریدی ( پی اے ایس۔ بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان ، سٹیلمنٹ آفیسر مانسہرہ فضل محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان ، سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان منصور قیصر ( پی ایم ایس۔ بی ایس ۔ 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت ، اسٹٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر شاہ فہد ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ رشید خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے خیبر پختونخوا پبلک پراکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوابدید پر رکھی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت امان اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ؍ڈی ایس، ایس ٹی آئی ریاض حسین خٹک ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مسماۃ شاہانہ بی بی ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ، سیکشن آفیسر محکمہ صنعت حضرت علی( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات ، سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نیک محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ، ڈائریکٹر (ایڈمن) گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد خالد خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد خواجہ فہیم سجاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر ( ایڈمن) جی ڈی اے ایبٹ آباد ، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد صالح ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ، ڈی ایم او ، آئی ایم یو پراجیکٹ ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ طارق محمود ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی ڈپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان و کھیل ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بابر خان ( بی ایس۔18 کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالق داد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری II بورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر ( ریونیو ؍جی اے ) ایبٹ آباد محمد ارشاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈائریکٹر ( بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ) جی ڈی اے ایبٹ آباد کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر