صوابی ،فاقر العقل لڑکے کے چاقو وار سے 1 بچی جاں بحق ،1 زخمی

صوابی ،فاقر العقل لڑکے کے چاقو وار سے 1 بچی جاں بحق ،1 زخمی

صوابی ( بیورورپورٹ )کمیونٹی گرلز ماڈل سکول ڈاگئی میں چوکیدار کا فاقر العقل بیٹا سکول میں گھس کر بچیوں پر چاقو سے حملہ کرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئیں ،کالوخان پولیس نے ملزم کو چاقو سمیت گرفتار کرلیا ،جبکہ کالوخان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق سکول ہذہ کی چوکیدار ملک حیات کا بیٹا ہلال حسین جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا جمعرات کی صبح سکول ہذہ میں داخل ہوگیا اور سکول میں بچیوں پر چاقو سے پے درپے وار شروع کردیا ،جس کے نتیجے میں جماعت پنجم اور ششم کی دوبچیاں دختر دلرازعلی اور دختر محمد اسلم زخمی ہوگئیں ، بعدازاں ایک بچی دختر محمد اسلم مردان ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اطلاع ملتے ہی کالوخان پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ،دریں اثناء صوابی مردان روڈ پر کالوخان کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار واصل خان ولد شمشاد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر