شبقدر میں طویل دورانیہ کی گیس وبجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

شبقدر میں طویل دورانیہ کی گیس وبجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں بجلی کے بعد سوئی گیس نے بھی لوڈ شڈنگ کا طویل سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ سوئی گیس کی لوڈشڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ شبقدر میں سوئی گیس کی طویل لوڈشڈنگ نے صارفین کے مسائل میں دوگنا اضافہ کر دیا ۔ گذشتہ 24گھنٹے سے گیس غائب ہو چکی ہیں جس سے گھریلوں صارفین کو گھر کے کام کاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں ۔ وقافی وزیر کے دعووں کے برعکس کم پریشر کے ساتھ شبقدر میں اعلی الصبح سوئی گیس غائب ہو جاتی ہے جن کی آمد میں صارفین رات بھر انتطار ؤکرتے ہیں ۔ علاقہ عوام نے سوئی گیس لوڈ شڈنگ کے حوالے سے کہا ہیں کہ سوئی گیس کی بروقت بلوں کی ادائیگی کے باوجود علاقے میں طویل لوڈ شڈنگ کی جا رہی ہیں جو صارفین کے ساتھ ظالمانہ رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے پختون خواء میں گیس لوڈ شڈنگ اور کم پریشر کے خاتمے کا دعوا کیا تھا لیکن وفاقی وزیر کے دعووں کے باوجود شبقدر میں صبح سے رات گئے تک لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں انہوں نے کہا کہ اگر شبقدر میں سوئی گیس لوڈشڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو محکمہ سوئی گیس کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔