بٹ خیلہ میں ایک شخص کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد

بٹ خیلہ میں ایک شخص کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈانتظامیہ نے مخبر کی اطلاع پر کاروئی۔ ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برامد۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے ایک اور ساتھی کا نام اگل دیا۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ میں نئے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی ، اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور صوبیدا رمیجر ملاکنڈ لیویز کے منیشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کاسلسلہ جاری ہے۔ اور گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر لیوی پوسٹ فضل سبحان شہید تھانہ کے انچارج صوبیدار صاحب رحیم نے ہمراہ نفری یوسف خان، سلطان خان، علی رحمت وغیرہ بمقام نل تھانہ میں ملزم گل رحمان ساکن نل کے قبضے سے موقع پر 1200 گرام اعلیٰ قسم چرس بر امد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ اور ملزم کے خلاف علت نمبر102 دفعات 9CCNSA/ CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اور ملزم گل رحمان کو عدالت کے سامنے پیش کرکے ملزم کے خلاف 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔ ملزم گل رحمان نے دوران تفتیش اپنے ایک اور ساتھی کا نام اگل دیا۔ جو تحصیل باڑہ سے ملزم کو چر س فراہم کرتا تھا۔ اور ملزم اس کو مقامی لوگوں میں فروخت کر تاتھا۔ملزم گل رحمان اس سے پہلے بھی منشیات کے جرم میں سزا کاٹ چکا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر