مردان میں پاپولیشن ویلفیئر ملازمین کا اجلاس ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

مردان میں پاپولیشن ویلفیئر ملازمین کا اجلاس ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے ...

مردان (بیورورپورٹ) پاپولیشن ویلفیئر سٹاف ایسوسی ایشن نے محکمے کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور پروموشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی اپیل کردی یہاں ایسوسی ایشن کااجلاس ضلعی صدر فرہاد علی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالاحد ہوتی ،نائب صدر حاجی زاہد خان، فنانس سیکرٹری عدنان اعوان اورپریس سیکرٹری نعیم الرحمان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی اجلا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ محکمہ بہبود آباد ی میں فیلڈ سٹاف کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لیکن آج بھی ملازمین جائز مسائل کے حال کے لئے دربہ در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ دیگر محکموں میں اپ گریڈیشن اور پروموشن روز کا معمول ہے لیکن بہبود آبادی میں ملازمین بھرتی ہونے والے گریڈ میں ہی ریٹائرہوجاتے ہیں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایف ڈبلیو اے ایم کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور دیگر ملازمین کے اپ گریڈیشن اور پروموشن کے مطالبات کے حل پر زوردیا ایک قرارداد میں محکمے کے سیکرٹری فضل نبی خان اورڈی جی نورافضل کا شکریہ اداکیا جنہوں نے فیلڈ سٹاف ملازمین کے پروموشن کیسز تیاری میں اہم کردار اداکیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر