عوام کے دلوں سے بھٹوازم نکالا نہیں جا سکتا‘ یوسف رضا گیلانی

عوام کے دلوں سے بھٹوازم نکالا نہیں جا سکتا‘ یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( نیوز رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو ئی بلکہ ابھر رہی ہے عوام کے دلوں سے بھٹو کا ازم ختم نہیں کیا جا سکتا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطر قربانیاں دیں ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اداروں میں تصادم نہیں ہو نے دیا بلکہ وزارت عظمی سے استعفی دے کر گھر آگئے اور نہ کوئی اپیل کی نہ مجھے کیوں نکالا کا واو یلہ کیا جو وزیراعظم بننے کے لئے ہمیں چھوڑ کر گئے وہ صرف چکر ہی لگا تے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سٹی سیکریٹریٹ دولت گیٹ پر پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے یوم تاسیس کے کیک کاٹنے کی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیااس موقع پر پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کی جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ، خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، خالد حنیف لودھی، راؤ ساجد علی، نفیس انصاری، ملک اے ڈی بلوچ، ملک سجاد حسین، شیخ غیاث الحق، سید عارف شاہ، چوہدری یسین، رئیس قریشی ، عثمان بھٹی، ضیاء انصاری ، سلیم الرحمان میؤ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کومضبوط دیکھنا چاہتی ہے اگر ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور عمران خان کا موقف تھا کہ طالبان سے مزاکرات کئے جائیں جس پر ہم نے انہیں کہا کہ ہم نے طالبات سے مزاکرات کرکے دیکھ لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جب (ن) لیگ اقتدار میں آئی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہماری ہی پالیسی کو اپنایا اور ملٹری آپریشن کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیءں اور تمام پارٹیوں کو اپنے اپنے منشور پر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے پیپلز پارٹی بھی اپنے منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔