بٹ خیلہ میں مردم شماری کرنیوالا عملہ تاحال معاوضہ سے محروم

بٹ خیلہ میں مردم شماری کرنیوالا عملہ تاحال معاوضہ سے محروم

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مردم شماری کے ڈیوٹی کرنے والے مالاکنڈلیویز فورس کے سینکڑوں اہلکار کئی ماہ گزرنے کے باوجود معاوضے سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے مالاکنڈلیویزفورس کے جن اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ہیں ان کیلئے کل 78لاکھ روپے آئی ہیں مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکار تاحال معاوضے سے محروم ہیں حالانکہ ان کے ساتھ ضلع دیرسے دیرلیویز فورس کے اہلکاروں نے بھی مالاکنڈمیں مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دی تھی ان کوفی کس چودہ ہزارروپے مل چکی ہیں جبکہ مالاکنڈلیویز فورس کے اہلکارتاحال معاوضے سے محروم ہیں ضلع دیر کے اہلکاروں کے کھانے پینے کیلئے مقامی دکانداروں سے ادھار پرکھانااورسبزی بھی لے گیاہیں لیویز اہلکاروں کے ساتھ تاجربرادری بھی اپنے بلوں کوپاس کرنے کیلئے دفتروں کے چکرلگانے پرمجبورہیں۔جبکہ اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر