ہنگو ،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی ،3 کلینکل لیبارٹریز سیل

ہنگو ،ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی ،3 کلینکل لیبارٹریز سیل

ہنگو ( بیورورپورٹ)ہنگو شہر میں انتظا میہ اور ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی ۔قانون کی خلاف ورزیوں پر تین کلینکل لیبارٹریز سیل کر دی گئیں ۔میڈ یکل سٹورز معائنہ پر رجسٹریشن ایکسپائر کے مر تکب ما لکا ن کو قانونی نو ٹسس جاری کر دئے گئے ۔صحا فیوں کو تفصیلات بتا تے ہو ئے ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشا ن خان نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر یو سف کر م کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کے دواران شہر میں میڈ یکل سٹورز اور کلینکل لیبارٹریز چیک کئے گئے ۔جن میں 3میڈیکل سٹورز کو عد م صفائی اور ایکسپائرر جسٹریشن کی بنا پر قانو نی نو ٹس جبکہ متعدد دکانوں سے میڈ یسن کے نمو نے حا صل کر کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹریز ارسال کر دئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ معائنہ کے دوران شہر میں تین غیر رجسٹر ڈ کلینکل لیبارٹرز امر تضی لیبارٹری ، سمائل ڈینٹل کلینکل لیبارٹری اور الشفاء کلینکل لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلا ف ورزی کر نے والوں کیساتھ رعایت نہیں بر تی بر تی جا ئیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر