ناقابل تحلیل شاپنگ بیگز پر پابندی کرنے کیخلاف جواب طلب

ناقابل تحلیل شاپنگ بیگز پر پابندی کرنے کیخلاف جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل بنچ نے ناقابل تحلیل شاپنگ بیگ کے استعمال پرپابندی عائدکرنے کے خلاف دائررٹ پرصوبائی حکومت اورادارہ تحفظ ماحولیات سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دیدارگل وغیرہ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے اس موقع پر درخواست گذار کے وکیل میاں محب اللہ کاکاخیل عدالت کو بتایاگیاکہ خیبرپختونخواحکومت نے ناقابل تحلیل پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پرپابندی عائد کی ہے اوراس پابندی سے ہزاروں افراد کے بے روزگارہونے کاخدشہ ہے جبکہ یہ پابندی ایک خاص قسم کے کیمیکل کی مہنگے داموں فروخت کی غرض سے عائد کی گئی ہے جس کاکوئی جوازنہیں بنتاکیونکہ دیگرصوبوں میں ناقابل تحلیل شاپنگ بیگ کے استعمال پرکوئی پابندی نہیں ہے لہذاپابندی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں جس پرعدالت نے صوبائی حکومت اورادارہ تحفظ ماحولیات سے دوبارہ جواب مانگ لیا۔