دھرنوں اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:پلوشہ عباس

دھرنوں اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا ...

شبقدر(نا مہ نگار) ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اداروں کو اپنے دائرہ ا حتیارمیں رہ کر کام کر نا چا ہیے۔دھرنوں اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں ملک کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچایا ۔تبدیلی کے خالی نعرے لگانے والوں کو اب منہ کی کھانی پڑے گی۔عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں صوبے کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کا کیے ہیں جو عملی طورپر موجود ہیں۔ان خیا لات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کی این وائی یو کے سیکر ٹری اطلاعات پلوشہ عباس نے شبقدر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں ملا کیوں کہ تبدیلی نعروں سے نہیں عمل اور خدمت سے اتی ہیں ۔صوبے میں موجودہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔انہوں نے کہا عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے صوبے سے بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے تھے اور بجلی لوڈشیڈنگ ،مہنگائی پر بھی قابو پا لیا گیا تھا ۔ریکارڈ تعلیمی ادارے تعمیر کیے گئے تھے جس میں آج طلباء تعلیم کی زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔صوبے کو خیبر پختونخواہ کا نام دیا گیا جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کا سب سے پڑا کارنامہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کو بھی جلد صوبے میں ضم کر کے قبا ئلی عوام کے زخموں کی مر ہم پٹی کرینگے۔عوام نے پی ٹی آئی کے خالی نعروں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کیا ہے اور انے والے الیکشن میں عوام پی ٹی آئی سے اپنے محرومیوں کا بدلہ ووٹ کے زریعے لینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر