صوابی ،مانیری قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم

صوابی ،مانیری قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس محمدایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے مانیری صوابی قتل کیس کے ملزم کی عمرقید کالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے مزمل خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ایوب ساکن مانیری صوابی پرالزام ہے کہ اس نے 21مئی2012 کو فائرنگ کرکے ناصر خان کو قتل اورگوہرعلی کو زخمی کردیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اورجرمانہ یک سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عمرقید کالعدم قرار دے دی ۔