شوگر ملوں کو سبسڈی کی رقم ادا نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

شوگر ملوں کو سبسڈی کی رقم ادا نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے صوبے کی شوگرملوں کو سبسڈی کی رقم ادا نہ کرنے پر خیبرپختونخواحکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز چشمہ شوگرملز کی جانب سے اسحاق علی قاضی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی مختلف شوگرملز نے وفاقی حکومت کی اجازت سے چینی برآمد کی تھی اورفی کلو10روپے سبسڈی دینے کابھی اعلان کیا گیا تھا اوریہ کہاگیاتھا کہ پانچ روپے وفاق اورپانچ روپے صوبہ ادا کرے گا تاہم وفاق اپنے حصے کی رقم ادا کرچکاہے اور صوبائی حکومت کے ذمے رقم واجب الاد اہے اس موقع پر وفاقی حکومت کانمائندہ پیش ہوا اوربتایا کہ وفاق اپنی حصے کی رقم ادا کرچکاہے رٹ میں ان کاکوئی کردار نہیں بنتا جس پردرخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سبسڈی کی ادائیگی کافیصلہ وفاق نے کیاتھاتو رقم بھی وہی ادا کرے گا جس پرفاضل بنچ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر