شبقدر بازار میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سات سالہ بچی جاں بحق

شبقدر بازار میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سات سالہ بچی جاں بحق

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سات سالہ بچی جاں بحق ۔ جمشید آباد کی رہائشی ضرف شاہ سڑک عبور کر رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگئی ۔شبقدر بازار میں کتوزئی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر سات سالہ ضرف شاہ دختر سیار محمد خان جاں بحق ہو گئی ۔ سات سالہ ضرف شاہ ساکن جمشید آباد کتوزئی روڈ پر سڑک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی ۔ تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر