آپؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کرنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے،رضا ثاقب

آپؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کرنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے،رضا ثاقب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ربیع الاول کے ماہ مقدس کے سلسلے میں ادارۃ المصطفےٰ انٹرنیشنل نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے درسِ قرآن کا اہتمام کیا۔درسِ قرآن میں معروف عالم دین پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب کیا۔اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔درسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے ربیع الاول اورنبی پاک کی ولادت باسعادت کے فضائل بیان کیے اورامۃ مسلمہ کے لیے اس کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ آپ ؐ انسانیت کے لیے رحمت بن کرآئے اورآپؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کرنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ اوراس کے رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر